میں بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
MN News
پولیس کے مطابق پانڈو نہر کے قریب ملزم محمد عظیم کو5سالہ بچی کی لاش کی نشاندہی کیلئے لے جایا جارہا تھا، ملزم کے 2موٹر سائیکل سوار ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی،ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ملزم محمد عظیم نے یکم اکتوبر کو اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینک کر قتل کردیا تھا، 12سالہ غلام صابر، 9سالہ سمعیا، 5سالہ نبیہ اور 2سالہ عائشہ کو نہر میں پھینکا گیا تھا جبکہ ملزم عظیم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔
Comments
Post a Comment